تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے. یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں چار روپےاسی پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور پٹرول کی نئی قیمت دو سو اٹھاون روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے پچانوے پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت دو سو باسٹھ روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا، اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔
