5

ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا کی تجویز مسترد

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ارکان نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے دس سال قید کی سزا پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا اس سے بہتر ہے ، عمر قید کی سزا دے دیں، ایف بی آر قتل اور ٹیکس چوری کا جرم برابر تصور کرتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کمیٹی چاہے تو ایک ارب سے زائد کے ٹیکس فراڈ پر سزا دس سال قید تجویز کر لے، ٹیکس فراڈ پر سزا ہونی چاہیے۔ قائمہ کمیٹی نے ٹیکس فراڈ میں مالیت کے سلیبز بنانے کی سفارش کردی اور یہ بھی کہا بہتر ہے قید کی سزا کے بجائے جرمانہ عائد کیا جائے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں حکومت کے پیسے لوگ کھا جائیں تو کوئی سزا نہ ملے، سائیکل اور موٹر سائیکل کی چوری پر قید کی سزا ہے، پارلیمنٹ وزن برداشت کر سکتی ہے تو پرانا قانون موجود ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہماری کوشش ہے اس قانون کو مزید بہتر کریں، جس پر شبلی فراز بولے ہمیں آپ اس معاملے پر دھمکا رہے ہیں، بلیک میل کر رہے ہیں، آپ اپنی بات منوانے کیلئے مائی وے ہائی وے والی بات کررہے ہیں۔ جس پر وزیرخزانہ نے کہا ہمارے پاس ٹیکس چوروں کا ڈیٹا ہے، اب کارروائی کرنی ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس فراڈ میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں ، ایک سابق سینیٹربھی یہ کام کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں