49

فیکٹری ملازم سے لاکھوں روپے نقدی چھینے والے انتہائی مطلوب ملزمان پکڑے گئے

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر جی تھری میں خواجہ اجمیر نگری پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں دو زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زخمی زاہد کھوسو، امام ڈینوں عرف جاوید گنجا اور جاوید عرف موٹا شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور ماضی میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کی تھی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران نجی کمپنی کے ملازم سے 16 لاکھ روپے نقدی رقم چھینی تھی، ملزمان انتہائی مطلوب اور عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان کے خلاف مذید قانونی کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں