38

آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق ہی بجٹ پیش کیا گیا ہے، محمد اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اس کے مطابق ہی بجٹ پیش کیاگیا ہے، گزشتہ سال شور کیا جاتا رہا کہ منی بجٹ آئے گا لیکن اقدامات سےنہیں آیا، آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت کی گئی اس کے مطابق بجٹ تیار کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ ہماراتخمینہ ہے کہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح7 فیصد تک رہے گہ اور یہ بھی تخمینہ لگایا گیا ہے، معاشی گروتھ آئندہ سال 4.2 فیصد تک رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹیلرزاورہول سیلرز سےمتعلق کئی تجربات کرکےدیکھ چکے مگر فائدہ نہیں ہوا، تاجردوست اسکیم وغیر کئی منصوبےبنائے گئے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع کردیا۔ اسے پورے ملک میں نافذ کریں گے، کاٹن اور گندم کی پیداوارمیں کمی آئی ہے تاہم دیگراجناس کی پیداوارٹھیک رہے۔ یاد رہے پوسٹ بجٹ کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے ہم نے دیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن کا براہ راست تعلق مہنگائی سے ہوتا ہے، ہم مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، حکومت کی پوری کوشش ہے جتنا ہو سکے ریلیف دیا جائے، پنشن کے حوالے سے بھی اصلاحات کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں