39

صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں 550نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کوگیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 جبکہ پنجاب ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیئے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے ایریا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف ہے، رواں مالی سال کا نئے گیس کنکشنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 20 ہزار 61 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں