بجٹ دستاویز کے مطابق میپکو کے 2 ہزار 605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو کے1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میپکو میں 4 لاکھ 83 ہزار347 اور فیسکو میں 3 لاکھ 46 ہزار 126 نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے، لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377، گیپکو میں 2 لاکھ 80 ہزار 111 نئے صارفین شامل کئے جانے کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ جبکہ پیسکو میں ایک لاکھ 20 ہزار اور آئیسکو میں ایک لاکھ 95 نئے صارفین شامل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کیسکو میں 22 ہزار 538 حیسکو 20 ہزار 481 اور سیپکو میں 5440 نئے کنکشن دیئے جائیں گے۔
