52

بڑی سہولت ختم ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو دی جانے والی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈاک خانوں میں بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی سے بجلی بل ڈاکخانوں میں جمع نہیں ہوسکیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستان پوسٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اقدام کا مقصد وصولیوں کے نظام کا ڈیجیٹائز کرنا ہے بل وصولیوں کا نظام مینوئل سے ڈیجیٹل کلیکشن پرمنتقل کیاجارہاہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد نقد کیش سے ہونے والی وصولیوں میں نقصانات کو کم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں