محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ راولپنڈی، اٹک، پوٹوھار سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر تک پھیلنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر عوام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بارش اور گرد آلود ہواؤں کے موجودہ اسپیل میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ساتھ ہی کالی گھٹاؤں سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم طوفانی ہواؤں نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کینٹین کی چھت گرا دی اور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ طوفانی پواؤں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعددفیڈرزٹرپ کرگئے، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے بجلی کی تاروں ،کھمبوں کو نقصان پہنچا۔