تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں کرپٹ عناصر کے خلاف آئی جی سندھ نے ایکشن لے لیا ہے، گیارہ افسران اور اہلکاروں کو بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری اختر بی کمپنی جانے والے افسران میں شامل ہیں، ڈی آئی او اے وی ایل سی مختیار احمد پنہور بھی بی کمپنی روانہ کر دیے گئے ہیں۔ انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم راجہ خالد، اے وی ایل سی افسر غلام شبیر بلو، انچارج موچکو چیک پوسٹ فخر اقبال کو بھی بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز گیٹ پر موجود شعیب خان، اتحاد ٹاؤن تھانے کے فاروق اور رضوان احمد، اور ہیڈکوارٹرز ویسٹ زون کے اہلکار سرور کا نام بھی بی کمپنی بھیجے جانے والی لسٹ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے عوام ایک عرصے سے اسٹریٹ کرائمز اور وارداتوں کے دوران مزاحمت پر بے رحم قاتلوں کی زد پر ہیں، بقر عید کے آتے ہی ڈاکوؤں نے شہریوں کو قربانی کے جانوروں سے بھی محروم کرنا شروع کر دیا ہے۔