پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اور کوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔