کراچی : ڈیفنس بخاری کمرشل سے سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک سرکاری افسر کا بیٹا لاپتہ ہو گیا، واقعہ بخاری کمرشل کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ کے والدین کی شکایت پر درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ والد نے بتایا گیا کہ 24 مئی کی شام بیٹے حسن سے رابطہ ہوا تو کہا تھوڑی دیر میں گھر آؤں گا لیکن جب حسن سے دوبارہ 2 گھنٹے بعد رابطہ کیا تو دونوں موبائل نمبرز بند تھے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ہر جگہ تلاش کیا مگر کہیں پتہ نہ چل سکا ،شبہ ہے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا تھا جب مصطفیٰ عامر، جو ایک سرکاری افسر کا بیٹا بھی تھا، ڈی ایچ اے کے علاقے سے لاپتہ ہو گیا تھا، بعد میں انکشاف ہوا کہ اسے 6 جنوری کو اس کے دوستوں نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔