پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ان الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، اس طرح کے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کاہ کہ جھوٹے الزامات، عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان عالمی دہشتگردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے۔