تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ رخواست گزار کے مطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے نے کہا بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے جب کہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، اپریل میں پانی سے 21.94 فی صد، مقامی کوئلے سے 14.51 فی صد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔