پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی: اسحاق ڈار

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا، مذاکرات میں تمام چیزوں پر بات ہو گی، بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا، امریکا نے بھی کنفرم کیا پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ 10 مئی کی صبح مارکو روبیو کا فون آیا کہ بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ کی کال کے ایک گھنٹے بعد سعودی وزیر خارجہ کا بھی فون آیا۔