صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔