سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 روز کی مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہے۔ اسي طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافےسے 3177 ڈالر فی اونس ہے۔