حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم تشکر نہایت شان و شوکت سے منایا، پاک فوج کو خراج تحسین

جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد آج ملک بھر میں یوم تشکر انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حیدرآباد میں بھی حکومت کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں شہر کی نامور شخصیات کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر، میر حیدرآباد سمیت پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کے بعد پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اسکول کے بچے بچیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملی نغموں پر مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق شاہ جاموٹ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ڈپٹی کمشنر رین العابدین، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھارے اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج ہمارا یہ جشن پاک فوج کی بدولت ہے انہوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے اس ملک کی حفاظت کی اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب میں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔