تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی گاڑی کی ٹکر سے 4سالہ بچہ جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی، پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ چند دن قبل بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں واقعہ پیش آیا، جہاں بچوں کو گاڑی سےکچل کر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹائون میں درج کرنے کے بعد فرارملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بعد ازاں تھانہ اتحاد ٹائون کراچی کی انوسٹی گیشن پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی گاڑی سے دو بچوں کو کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا تھا۔ کے الیکٹرک کےڈرائیورجلیل الرحمان کیخلاف تھانہ اتحادٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا اور کارروائی شروع کردی ہے۔
