بہار کالونی سکھر میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ شوائب پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کے مطابق وہ عرصہ دراز سے بجلی چوری میں ملوث ہے اور دوسروں کو بھی غیرقانونی طور پر بجلی فراہم کر رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شوائب علاقے میں ایک باقاعدہ غیرقانونی نیٹ ورک چلا رہا تھا، جس کے تحت مخصوص گھروں اور دکانوں کو چوری شدہ بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اس کے بدلے میں وہ ہزاروں روپے ماہانہ وصول کرتا تھا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ جہاں بجلی فراہم کی جاتی، وہاں اصل صارفین کو دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ شوائب کا یہ “اندھیر نگری” عرصہ سے جاری تھی، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا تھا بلکہ بجلی کا محکمہ بھی مالی نقصان اٹھا رہا تھا۔ علاقے کے باشعور افراد نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ بہار کالونی سکھر میں انصاف قائم ہو اور اس قسم کی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو
