9

بھارت کا پاکستان پر حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے اور 3 ڈرون مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور، احمد پور ایسٹ کے علاقے میں کوٹلی اور مظفرآباد میں تین مقامات پر فضائی حملہ کرتے ہوئے میزائل فائر کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے طیارے ہر وقت تیار ہیں۔ بھارت نے ایک بزدلانہ اور شرمناک حملہ کیا ہے، جو اپنی فضائی حدود کے اندر رہ کر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا ہے، ہم انہیں اپنی حدود میں داخل ہونے یا پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان اس کا جواب اپنے وقت اور جگہ کے انتخاب کے مطابق دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ایک شرمناک اشتعال انگیزی ہے جس کا ضرور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے بزدلانہ حملہ کر کے جو وقتی خوشی حاصل کی ہے، اسے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں