امریکا اور چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آج صبح کی فوجی کارروائی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ چین سمجھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں اس خطے کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور تمام فریقوں سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے کے امن اور استحکام کو مزید متاثر کرسکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی شرم کی بات ہے کہ ہمیں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کے بارے میں سننا پڑا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے پانچ مختلف مقامات پر میزائل فائر کیے جن میں شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملے میں 26 شہری شہید ہوگئے۔