کندھ کوٹ: پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ گوٹھ کھبڑ خان چاکرانی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے اپنی 45 سالہ بیوی اور 22 سالہ داماد کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او محمد علی زرداری کے مطابق پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔