12

گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

تفصیلات کے مطابق گجرات کی خاتون نے شوہر کی کردار کشی پر یہ اقدام اٹھایا ہے جسے اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال اب خطرے سے باہر ہے۔ خاتون نے ڈی پی او، آرپی او کی کھلی کچہری میں اپنی کردار کشی کی نشاندہی کی تھی اس کے علاوہ گینگ ریپ کے واقعے کی ناقص تحقیقات پر تفتیشی افسرا معطل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب بوری والا میں گھریلو ناچاقی پر نواحی گائوں کے رہائشی محمد بوٹا کے جواں سالہ بیٹے ذیشان نے زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں، طبیعت خراب ہونے پر تحصیل اسپتال بوریوالا لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں