کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

تفصیلات کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر مخصوص فضائی حدود یکم سے 31 مئی تک بند رہے گی، اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔