تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے بتایا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت تھرمل کیمرے سے دیکھی، اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر فائرنگ کی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی سےدہشت گرد فرار ہوگئے۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے بنوں میں پولیس پوسٹ دھڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا تاہم چوکی کے پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی سے حملہ ناکام بنایا۔ سینٹرل پولیس آفس نے بتایا تھا کہ فتنہ الخوارج کے 19 ،18 دہشت گرد جن میں سے کچھ 8 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ سینٹرل پولیس آفس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر مربوط حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی تاہم بھر پور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبورہوئے تھے ۔