سکھر: زیونکس سولر انرجی کی جانب سے سکھر کے ایک نجی ہوٹل میں سولر ٹیکنیشنز کے لیے ایک خصوصی برانڈ اورینٹیشن اور ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شماریات ماہرین نے شرکت کی۔ ٹریننگ کے اہم نکات: شرکاء کو سولر انورٹرز (IP21، IP54، IP65) کی تکنیکی خصوصیات اور Z-Box لیتھیم بیٹری کے بارے میں تفصیلیبریفنگ دی گئی۔ زیونکس کے سولر انسٹالیشن معیارات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔ لویلٹی پروگرام کا اعلان: زیونکس نے سولر انسٹالیشنز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹیکنیشنز کے لیے ایک خصوصی انعامی اسکیم کا اعلان کیا، جس کے تحت: وٹرسائیکلیں، عمرہ کے ٹکٹ، اور بین الاقوامی سفر کے انعامات دیے جائیں گے۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء کو قیمتی تحائف اور سولر ٹول کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ معزز شرکاء: پروگرام میں زیونکس کے ڈائریکٹر عمر قاضی، جنرل منیجر حماد اروڑہ، اعظم شیخ، اور داتا الیکٹرانکس کے سی ای او آتم سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔ شرکاء کا تعلق: سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، گمٹ، سبی (بلوچستان)، صادق آباد (پنجاب)، نوشہرو فیروز، اور مورو جیسے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹیکنیشنز نے اس تربیتی پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔