کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ابتدا میں نئی نہروں کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں تھا، لیکن قوم پرست جماعتوں کے احتجاج کے بعد وہ اس معاملے پر متحرک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نئی نہروں کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔ دوسری جانب جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر بات کرنے پر انہیں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری جب جلسے سے خطاب کر رہے تھے تو شاید انہیں پنڈال سے بلند ہونے والے نعرے سنائی نہیں دیے، جہاں عوام کی جانب سے “وفاق تو سے جھگڑا ہے، پنجاب تو سے جھگڑا ہے” جیسے نعرے لگائے جا رہے تھے۔