دادو میں سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر بینظیر جمالی کو منشیات فروشوں سے مبینہ روابط کے باعث معطل کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر بینظیر جمالی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ذرائع مطابق، بینظیر جمالی کو منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کے الزامات کے تحت معطل کر کے “بی کمپنی” میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہیں کراچی کے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر دادو کی پہلی خاتون سی آئی اے انچارج کو سزا کے طور پر “بی کمپنی” میں کلوز کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع الزام عائد کرتے ہیں کہ بینظیر جمالی کا تعلق منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تھا، جس کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل ۾ آئي۔