مریضوں کیلیے آسانی، سرکاری اسپتالوں کو دواؤں کی ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کرنیکا حکم

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اب سرکاری اسپتالوں میں کون کون سی دوا دستیاب ہے یہ سب کی نظرمیں ہو گا، اسپشل سیکریٹری نے کہا کہ ہر سرکاری اسپتال اب دواؤں کی ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کرےگا۔ اسپیشل سیکرٹری صحت طارق محمود رحمانی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں شکایات کاؤنٹرز فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ طارق رحمانی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، اسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ،اسپیشل سیکرٹری صحت نے اسپتالوں میں صفائی ستھرائی بھی یقینی بنانےکی سخت ہدایت کی ہے، فیصلے اسپیشل سیکرٹری صحت آپریشنز پنجاب کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔