تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون اور شوہر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ ماڈل کالونی میں رات گئے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں دوران ڈرائیونگ لاپروائی اوردیگر دفعات لگائی گئی ہیں تایم حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور اور کلینر پولیس کی حراست میں جبکہ پانی کا ٹینکر تحویل میں ہے۔ گذشتہ روز کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نےایک اورخاندان اجاڑ دیا تھا ، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا تھا۔ خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی ، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کےاسپتال سے اہلیہ کامعائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔