تفصیلات کے مطابق متعدی بیماریوں سے حفاظت کیلئے حج پر جانے والے افراد کو میننجائٹس ویکسین لگوانے کا کہا گیا ہے، سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین ضروری قراردی گئی، بغیر ویکسین حج پیکجز کی خریداری اور رجسٹریشن ممکن نہیں۔ اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ سعودی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی، ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔