8

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

محکمہ ریلوے کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کیلیے روانہ ہوگی، تیسری ٹرین کراچی سے 27 مارچ کو رات 8 بجے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوگی۔ اسی طرح، چوتھی 27 مارچ کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے لاہور، پانچویں کراچی سے لاہور کیلیے 28 مارچ کو روانہ ہوگی۔ عید اسپیشل ٹرینیں اکنامی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں پر مشتمل ہوگی، محکمہ ریلوے نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالفطر 2025 کیلیے 3 تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں