5

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گزشتہ ہفتے 26 مقابلے ہوئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 27 زخمیوں سمیت 41 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 1116 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، ملزمان سے 36 کلو 814 گرام آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان سے 153 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 56 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں