6

کراچی: ملزمان شہری سے 40 لاکھ، فون دیگر سامان چھین کر فرار

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، 6 سے زائد ملزمان کی جانب سے اسلحہ کے زور پر دودھ کے بیوپاری سے لوٹ مار کی گئی، شہری شعیب ڈار کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شہری بغیر اطلاع کے زیادہ رقم لےکرجا رہا تھا، شہریوں کو متعدد بار کہا ہے بڑی رقم کی منتقلی سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں۔ 40 لاکھ و دیگر سامان سے محروم ہونے والے شہری کے حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں