9

چنیوٹ : داماد کی سسرال والوں پر فائرنگ ، 2 سالیاں قتل، بیوی زخمی

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں گھریلوتنازع پر دادماد نے سسرال والوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ملزم کی دوسالیاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ محلہ پورن پلاد میں پیش آیا تاہم زخمی خاتون کو الائیڈاسپتال فیصل آبادبھجوادیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فائرنگ سے جاں بحق دو بہنوں کی شناخت شمائلہ اور ثنا کے نام سے اور ملزم کی بیوی کی شناخت روبی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے 2 خواتین کےقتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں 5ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، جس میں بتایا کہ ملزم رستم، منظور، احمد اور دیگر اسلحے کیساتھ ہمارے گھرآئے، رستم کی بدسلوکی کے باعث میری بہن اسے چھوڑ کر 2 بچوں سمیت میکے آئی۔ مقدمے کے مطابق بہن نے رستم سے خلع کیلئے عدالت میں کیس کررکھا ہے اور ملزمان کو اس بات کارنج تھا، جس پر انہوں نے گھر آکر فائرنگ کی۔ مدعی شوکت علی نے کہا کہ روبی کوبچانے کیلئے آگے آنیوالی شمائلہ اور ثنا ملزم کی فائرنگ سےجاں بحق ہوئیں۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ ذیشان اصغر نے ہدایت کی :زخمی خاتون کو بہتر طبی سہولت اور تحفظ کی فراہمی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں