تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا سےنمٹنے کا دن آج منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کاایشوعالمی سطح پرتسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا. منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظورہوئی، 15مارچ اسلاموفوبیاسےنمٹنےکاعالمی دن منانےکافیصلہ کیا گیا، جو مسلسل تیسرے سال منایا جارہاہے پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئےعالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کےموقع پر دنیا بھر کی حکومتوں سے مسلمانوں کےخلاف نفرت، تعصب اورعدم برداشت کے دیگر مظاہر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ مستقل مندوب نے بتایا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف جنرل اسمبلی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ خصوصی سفیر بنایاجائےگا،اس کا دو تین دن میں اعلان کر دیا جائے گا، اُس خصوصی سفیر کےساتھ مل کر پاکستان اور اسلامی ممالک اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئےحکمت عملی بنائیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئےاقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے زور دیا اسلاموفوبیا سے ہر سطح پرنمٹنا ہوگا، کئی ممالک نے اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات کیے، اب ان پرعمل کاوقت ہے۔ پاکستان اور او آئی سی اسلاموفوبیا کیخلاف سیکریٹری جنرل کیساتھ کام کریں گے۔
