9

لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6 اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ لکی مروت/آئی ڈی بم دھاکہ ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی۔ سٹوری او سی ۔ ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس موبائل گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لکی مروت اور نورنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے ، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ کئی پولیس اہکاروں کو معمولی مریم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کو مزید علاج کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسحلہ بھی برآمد کیا ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں اور لکی مروت پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑی طلب کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں