9

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفرایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفرایکسپریس پر حملے پر مذمتی بیان میں کہا کہ ٹرین پرحملہ گھناؤنا، بزدلانہ اوردہشت گردانہ کارروائی ہے، بزدلانہ وسفاک دہشت گردحملےکی مذمت کرتےہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین11 مارچ کوکوئٹہ سےپشاورجارہی تھی، ٹرین کوبلوچستان کےشہرسبی کےقریب دہشت گردوں نےنشانہ بنایا، قابل مذمت دہشت گردحملےمیں 26پاکستانی شہری شہیدہوئے۔ سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کہا کہ بی ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ اس کی مجید بریگیڈ نے کیا، دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہےچاہےمحرک کچھ بھی ہو، دہشت گردی اپنی تمام شکلوں،مظاہر میں عالمی امن کولاحق سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی کے خاتمے کا اعادہ کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کوکٹہرے میں لایا جائے۔ ارکان نے کہا کہ تمام ممالک عالمی قانون، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت پاکستان کیساتھ تعاون کریں، کسی بھی مقصد کے تحت دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہے، تمام ممالک عالمی امن وسلامتی کولاحق خطرات کیخلاف ہر ممکن اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں