7

کراچی: شارع فیصل پر واقع رہائشی فلیٹ میں لفٹ گرگئی

کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ریسکیو حکام نے لفٹ گرنے سے متعلق بتایا کہ لفٹ گرنے کی وجہ سے 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں سمیت 5 افراد کو نکال دیا گیا ہے۔ ریسکیوحکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کچھ سالوں قبل کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیر تعمیرعمارت میں لفٹ گرنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے کے فوراً بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آئی تھی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی لفٹ ٹوٹنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا تھا، مزدور زیرتعمیرعمارت میں شیشہ لگانے میں مصروف تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں