اعلامیہ وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے عمانی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین فیصل الرواس سے ملاقات کی، عمانی چیئرمین نےپاکستانی مصنوعات کو عمانی مارکیٹ میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا پاکستان اور عمان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، تجارتی حجم دو سے تین گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مزید کہا کہ عمانی چیئرمین نے جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عمان میں پاکستانی برانڈز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ عمانی سرمایہ کاروں کو پاکستانی بزنس کمیونٹی سے جوڑنے کے اقدامات پر اتفاق ہوا، فیصل الرواس نے کہا کہ عمان میں پاکستانی برانڈز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
