11

مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پھر اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمتی19600 روپے من آج ہول سیل منڈیوں میں فروخت کی گئی۔ زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، پولٹری فارم ایسوسی ایشنز کے گٹھ جوڑ رمضان المبارک میں فارمز مالکان نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں نکلوا لئے۔ رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا، چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موجودگی قیمتوں کو کنکر کے کنٹرول کے اقدامات نہ کئے تو عید الفطر پر مرغی ڈبل ریٹ پر ملے گی۔ بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پر مرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، مرغی کی پیداوار کم کر دی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں