12

آج ہم پاکستان میں بھرپورمذہبی آزادی کیساتھ ہولی منا رہے ہیں، وزیرمملکت کھیئل داس

وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی نے ہولی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اور آئین نے ہمیں اس ملک میں آزادی دی ہے، ہولی کے موقع پر ہم پاک فوج کیلئے بھی دعاگو ہیں، جعفرایکپریس واقعے میں لوگوں کو بچانے میں فورسز کا اہم کردار ہے۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں کسی اقلیتی شخص سے ناانصافی نہیں ہوگی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے مزید قانون سازی بھی ہوگی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سازشوں کے باوجود ہم اس دھرتی کو نہیں چھوڑیں گے، کینالز کے معاملے پر صوبائی تنظیم نے موقف قیادت کے سامنے رکھ دیا ہے، کینالز وفاق کا نہیں پنجاب کا منصوبہ ہے۔ پانی کا مسئلہ متعلقہ فورم پر حل ہوجائے گا، جب وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس کیلئے خط لکھیں گے تو سامنے آجائے گا۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پنجاب میں ترقی پنجاب کے فنڈز سے ہو رہی ہے، سندھ میں بھی سندھ کے پیسوں سے کام نظر آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں