تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر میں ہیومن میٹاپنیو وائرس کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ، وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے محکمہ صحت کوٹلی نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی۔ جس میں کہا کہ وائرس بنیادی طور پرسانس کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، یہ وائرس بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پرنہ جائیں، فاصلہ رکھیں اور ماسک استعمال کریں۔ یاد رہے جنوری میں چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی ) کے پھیلاؤ نے عالمی سطح پر صحت کے خدشات کو جنم دیا تھا۔ اس کی علامات فلو جیسی ہیں اور یہ کوویڈ 19 سے ملتی جلتی ہے جس نے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔
