7

کراچی : اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، :فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت عبدالواجدکےنام سےہوئی ہے، ملزم بدنام زمانہ لاشاری گینگ کاسرگرم کارندہ ہے۔3 حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی سےکاریں چھیننے،چوری کرنےکی متعددوارداتوں میں ملوث تھا اور قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ ہائی رؤف اور اسلحہ برآمد ہوا، برآمد شدہ ہائی رؤف8فرورری2025کوچوری کی گئی تھی جبکہ ملزم کے خلاف بہاولپورمیں متعددمقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں