7

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محمکہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ شہر آج بھی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا فی الحال 10 سے 15 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف نے موسم سرد کردیا ہے، چلاس، دیامر، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں