تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر اظہارافسوس کیا ہے اور بلوچستان حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئےکار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کو ہرطرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دلیر آدمی ہیں اور ہم ملکر دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
