8

ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف کارروائی کی، حکام نے بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق 300 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، شکایات میں فراڈ، جعلی الاٹمنٹ، غیر قانونی قبضے اور دھوکا دہی کے الزامات شامل ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے اور متعدد مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عبدالغنی اور عبدالہادی نے جعلسازی سےکروڑوں روپے بٹورے ، ابتدائی تحقیقات میں مزید غیر قانونی اسکیموں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کارروائی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا عوام غیر رجسٹرڈہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریزکریں، ایسی اسکیموں میں ملوث تمام عناصر کو شکنجے میں لایا جائے گا۔ْ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں