8

چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو قتل کر ڈالا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا چچا نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سترہ سال کی سماہا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ یاد رہے جنوری میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں