9

نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ؟

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کمیٹی آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی، معاشی ماہرین شرح سود میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹس کمی کی توقع کررہے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ شرح سود بارہ فیصد ہے، اسٹیٹ بینک گزشتہ آٹھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں دس فیصد تک کمی کرچکا ہے۔ ملک میں تجارتی ایسوسی ایشن، ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی ممبرز شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ فروری میں مہنگائی کی شرح اٹھائیس فیصد سے کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آچکی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 0.7 ارب ڈالر سے سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر تھا اور جنوری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر رہا۔ مرکزی بینک نے کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں