رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔ ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ماہ مقدس میں اشیاء خوردونوش کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جائے۔